Reuters
اتوار اور پیر کی شب ہماری زمین کے گرد چکر لگانے والا چاند ڈرامائی انداز میں مکمل طور پر سرخ ہو گیا ہے۔
یہ چمکتا ہوا گول چاند برطانیہ بھر میں اتوار کو دیکھا گیا ہے لیکن پیر کو پاکستان سمیت دنیا کے باقی ملکوں میں رہنے والوں کو بھی اس کی جھلک دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے مطابق آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر ملک میں بلیو سپر مون وقوع پذیر ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اس کا نظارہ ممکن ہو گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔
BBC Weather Watchers / WrightsaycheeseBBC Weather Watchers / EarlyBirdیہ بلیو سپر مون سرخ کیوں ہے؟
اگرچہ اسے بلیو مون پکارا جاتا ہے مگر یہ چاند درحقیقت نیلا نہیں ہے۔
برطانوی فضا میں شمالی امریکہ کے جنگلوں کی آگ کے دھویں کی موجودگی کے باعث اتوار کی رات یہ سرخ ہو گیا۔
دھوئیں کے ذرات کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ فضا میں روشنی اس طرح بکھر جائے کہ نارنجی اور سرخ رنگ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ واضح دکھائی دینے لگیں۔
دھوئیں کا مطلب یہ بھی ہے کہ آسمان دھندلا ہو گیا تھا اور اتوار کی رات کو غروب آفتاب کے ساتھ ہی نارنجی رنگ آسمان پر چھا گیا تھا۔
لیکن برطانیہ میں آسمان جلد ہی دھوئیں کے ذرات سے صاف ہو جائے گا کیونکہ پیر بارشوں کی پیش گوئی ہے اور آسمان پر نظر رکھنے والوں یا سکائی واچرز پیر کی رات کو نایاب بلیو سپر مون کا نظارہ کر پائیں گے۔
سپر مون میں ’سپر‘ کیا ہے اور دنیا بھر میں وہ کیسا نظر آیا’سپر بلڈ وولف‘ چاند گرہن
چونکہ زمین کے گرد چاند کا قمری چکر 29.5 دن کا ہوتا ہے لہذا یہ ہمارے کیلنڈر کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا جہاں عام دنوں میں مہینے میں ایک پورا چاند ہوتا ہے۔
بلیو مون اس وقت ممکن ہوتا ہے جب ہمیں سال میں ایک اضافی 13واں چاند ملتا ہے۔
اس طرح ایک مہینے میں دوسرا پورا چاند ’بلیو مون‘ بن جاتا ہے۔
تاہم اس بلیو مون کی ایک اور وضاحت یہ بھی ہے کہ چاند کے زمین کے گرد چکر کے نتیجے میں کسی بھی موسم میں چار نہیں بلکہ تین پورے چاند ہوتے ہیں۔
لہذا جہاں عام طور پر ہر موسم میں تین پورے چاند ہوتے ہیں تو جب ان کی تعداد چار ہو جائے تو اس صورت میں تیسرے پورے چاند کو بلیو مون کا درجہ دیا جاتا ہے۔
چونکہ بلیو مون اتنے عام نہیں، اسی لیے یہ جملہ ’ونس اِن بلیو مون‘ وجود میں آیا، یعنی وہ رات جو بہت کم آتی ہے۔
BBC Weather Watchers / JaneyBReuters
اس پورے چاند کو ’سپر مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔
سُپر مون میں ’سُپر‘ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ آسمان میں بڑا نظر آیا۔ جب چاند زمین کے قریبی نقطہ پر (یا 90 فیصد کے اندر) ہوتا ہے تو یہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں، چاند ایک کامل دائرے میں زمین کا چکر نہیں لگاتا۔ کبھی یہ قریب ہوتا ہے، کبھی تھوڑا اور کبھی دور۔
یہ رات کو آسمان میں روشن اور بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔
اور یہ اس سال کے چار سپر مونز میں سے یہ پہلا سپر مون ہے۔
اس کے علاوہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر بھی سپر مون دیکھے جا سکیں گے۔
BBC Weather Watchers / Coastal JJ
بلیو سپر مون پیر کی شام برطانوی وقت کے مطابق شام سات بج کر 25 منٹ پر100 فیصد حالت میں ہو گا لیکن بہت سے لوگ اسے نہیں دیکھ پائیں گے۔
برطانیہ بھر میں بادلوں اور تیز بارشوں کی پیش گوئی ہے جو چاند ک دیکھنے کے لیے سازگار نہیں۔
تاہم رات کے کچھ اوقات میں آسمان صاف ہو سکتا ہے۔
اگرچہ بلیو سپر مون تکنیکی طور پر منگل کی رات تک مکمل نہیں ہو گا تاہم یہ مکمل ہونے کے قریب ہو گا اور امکان ہے کہ اس وقت آسمان کسی حد تک صاف ہو گا۔
BBC Weather Watchers / Farmer Tom’سپر بلڈ وولف‘ چاند گرہنسپر مون میں ’سپر‘ کیا ہے اور دنیا بھر میں وہ کیسا نظر آیادنیا بھر سے سپر مون کے دل موہ لینے والے نظارے