بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 19, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

کمر کی تکلیف، بنگلہ دیشی اوپنرمحمود الحسن پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

بابراعظم، خرم شہزاد، محمد علی اورمحمد رضوان بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہونگے،نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More