انٹربینک میں امریکی ڈالر278 روپے 44 پیسے کا ہوگیا

ہم نیوز  |  Aug 19, 2024

کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کا کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 19 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 75 پیسے رہی۔

مالاکنڈ ڈویژن میں ہوٹلز پر سروسز سیل ٹیکس نافذ

عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 21 پیسے رہی، کویتی دینار کی 911 روپے 35 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More