میرے الفاظ کا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا، نازش جہانگیر نے درفشاں سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی

ہم نیوز  |  Aug 19, 2024

اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔

ماضی کے ایک انٹرویو میں ناز ش جہانگیر اداکارہ درفشاں سلیم کی وجہ شہرت کے سوال کا جواب دے کر موضوع بحث بن گئی تھیں۔انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ نا زش جہانگیر سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں؟

اس سوال پر ناز ش جہانگیر نے جواب میں اداکارہ دِرفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ درِ فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔ اب درفشاں سلیم کی فنکارانہ صلاحیتوں سے متعلق بات کرنے پر نازش جہانگیر نے اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا۔

نادیہ خان کو بلال عباس کی اداکاری پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

نازش جہانگیر کا حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ اتنا اچھا کام کرنے پر انہیں درفشاں پر فخر ہے۔نازش جہانگیر کے مطابق ان کا مطلب صرف یہ تھا کہ ہم سب کو اچھے پروجیکٹ ملتے ہیں جب ہماری قسمت اچھی ہو اور یہی وجہ ہے کہ درفشاں سلیم کی قسمت اللہ نے بہت اچھی بنائی ہے۔

نازش نے اپنی الفاظ کی وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرے خیال میں کوئی انسان ٹیلنٹ سے زیادہ اچھا کام جب ہی کرتا ہے جب اس کی قسمت اچھی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More