احسان اللہ نےاپنے والد کے بیان کی مخالفت کردی

ہم نیوز  |  Aug 18, 2024

قومی فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کر دی۔

احسان اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے سوات میں ہی رہنے دیں، جلد کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احسان اللہ کے والد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)لاہور بلایا جائے اور یہاں اس کا علاج کیا جائے، وہاں (سوات)سہولیات اچھی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More