بنگلادیش: فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد، طلبہ مظاہرین کا بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Aug 17, 2024

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ مظاہرین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔

اپنے انٹرویوز میں طلبہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کےلیے اپنی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد پچھلے 15 سالوں کے دوران ہونے والی حکمرانی کے طرز عمل کو دوبارہ نہ دہرانا ہے۔

دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلبہ نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہے کیونکہ ہم نے بنیادی طور پر نوجوان نسل کو سیاست سے باہر کر دیا ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More