پاکستان ، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 17, 2024

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی نے 2 میچز کی سیریز کے کیلئے 5  کمنٹیٹرز کا اعلان کیا ہے ، پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، عروج ممتاز اور نک کومپٹون شامل ہیں جب کہ سکندر بخت سیریز کے دوران پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔

نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہو گا ، دوسری جانب مسلسل بارشوں کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More