اتنے امیر اور بھینس کا تحفہ؟ ارشد ندیم کا سُسر سے نیا مطالبہ

ہم نیوز  |  Aug 16, 2024

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرے سُسر اتنے امیر ہیں، وہ بھینس کی جگہ 5 سے 6 ایکڑ زمین دے دیتے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے سُسر کی جانب سے تحفے میں بھینس دیے جانے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرے سُسر نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے۔ اہلیہ نے بتایا تھا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو بھی ٹی وی کے ذریعے ہی اس اعلان اور انعام کا معلوم ہوا تھا۔ اہلیہ سے بھینس کے تحفے کا سُن کر میں نے کہا تھا کہ میرے سُسر اچھے خاصے امیر ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ سُسر کے پاس ڈیڑھ دو مربع زمین ہے، مجھے بطور تحفہ کوئی پانچ ایکڑ زمین ہی دے دیتے۔ صرف بھینس دی ہے، چلو خیر ہے۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود ارشد ندیم کی اہلیہ نے نے بتایا کہ ہماری محبت کی شادی تھی، ہمارے تین بچے ہیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے۔ جب ارشد اولمپکس کے لیے گئے تو میں نے اِنہیں بتا دیا تھا کہ یہ گولڈ میڈل صرف آپ کا ہے، یہ آپ کو ہی ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More