ایرانی افواج اچانک جنگی مشقیں کیوں کر رہی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 15, 2024

اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں ایرانی افواج کی جنگی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کیلیے چوکس رکھنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری و بری فوج کیلیے جنگی مشقیں ایرانی صوبے گیلان میں جارہی ہیں اور مشقوں کیلیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں کیا جائے گا، ایران دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔

ایرانی حکام نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ موخر کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More