عمان میں غیر ملکیوں پر بڑی پابندی، ملازمین پریشان

سچ ٹی وی  |  Aug 15, 2024

سلطنت عمان کی وزارت محنت کی جانب سے 13 مخصوص پیشوں میں غیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے پر چھ ماہ کی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عمانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبر قانون کی بنیاد پر، اور وزارتی فیصلہ نمبر (180/2022) کے تحت جاری کردہ تجارتی اجازت ناموں کے لیے وزارت محنت کی طرف سے فراہم کردہ سروس گائیڈ لائنز کی بنیاد پریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرٹیکل 1:

منسلک ضمیمہ میں درج پیشوں کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں غیر ملکی کارکنوں کی عارضی ملازمت کے لیے تجارتی اجازت نامے کا اجراء چھ ماہ کی مدت کے لیے معطل ہے۔

آرٹیکل 2:

آرٹیکل 1 کی دفعات کے باوجود، ضمیمہ میں درج پیشوں میں غیر ملکی کارکنوں کی ملازمت کے لیے اجازت نامے جاری کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ خدمات کی تجدید یا منتقلی کی درخواست سلطنت عمان کے اندر سے پیش کی گئی ہو۔

آرٹیکل 3:

یہ فیصلہ یکم ستمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا، اور متعلقہ حکام اس کی دفعات کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

یہ فیصلہ بنیادی طور پر تعمیرات، خدمات اور تجارتی شعبوں میں اپنے کردار کا احاطہ کرتا ہے۔

بشمول تعمیراتی کارکن (مستری، مزدور)، صفائی کرنے والے، لوڈرز، برکلیئرز، اسٹیل فکسرز، درزی (خواتین کا لباس)، درزی (مردوں کا لباس/جنرل)، الیکٹریشنز/ جنرل الیکٹریکل انسٹالیشنز، ویٹرس، پینٹرز، باورچی، الیکٹریشن اور حجام۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More