چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا،جے شاہ

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ، وزیر اطلاعات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق سے نوازا، جو ملک کے کرکٹ کیلنڈر کے لیے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کا تعین ہندوستان میں منعقد ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں پرفارمنس سے ہواہے۔

بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے،بلوم برگ

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب انڈیا کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئزٹرافی میں شمولیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو جے شاہ نے کہا ’’ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جب یہ موقع  آئے گا تو ہم پل کو پار کریں گے‘‘۔

بھارت نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھارت 2012-13 میں دو طرفہ سیریز کے لیے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More