لاس اینجلس اولمپکس 2028میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پیرس کی طرف سے اولمپکس مشعل امریکی شہر لاس اینجلس کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں 2028کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔

ان لاس ا ینجلس ا ولمپکس 2028کے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ کرکٹ کو بھی اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جائے گا۔

مورنی مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

رپورٹس کے مطابق لا س اینجلس او لمپکس 2028 میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل ہوں گے۔ 2028 میں کرکٹ کو 128 سال کے طویل انتظار کے بعد اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ آخری بار شامل تھی، کرکٹ کے علاوہ سکواش، بیس بال، فلیگ فٹ بال اور لکروس کے کھیلوں کو لاس ا ینجلس او لمپکس 2028 کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More