آئیں !یومِ آزادی پر یہ تہیہ کریں کہ ہم لوگ ایک ہیں، ارشد ندیم

ہم نیوز  |  Aug 14, 2024

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر یہ تہیہ کریں کہ ہم لوگ ایک ہیں۔

جشنِ آزادی پر قوم کیلئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا آج یہ تہیہ کریں ہم سب ایک ہیں جیسے 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہوئے تھے۔

وزیراعظم کا ارشدندیم کیلئے 15کروڑ روپے انعام کا اعلان

اولمپکس میں گولڈ جیتنے پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔

میں 14 اگست کیلئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More