داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی گاڑی پرفائرنگ

ہم نیوز  |  Aug 13, 2024

کراچی میں داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹرثمرین کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعہ اورنگی ٹائون میں پیش آیا،ڈاکٹرثمرین محفوظ رہیں ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے

ضیا الحسن لنجارنے ہدایت کی کہ ضلعی فورس پر مشتمل ٹیموں کو متحرک کیا جائے،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

اہم شخصیات کےسیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،سیکیورٹی امور میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More