گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں

ہم نیوز  |  Aug 12, 2024

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ سے وابستہ معروف گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں۔

گلوکارہ زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں اپنی کزن اور گلوکارہ ہا نیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی۔

زیب بنگش نے بتایا کہ گلوکارہ ہانیہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں،ہانیہ ا سلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

میں نے کبھی اپنے سابق شوہر کیخلاف کوئی بات نہیں، بشریٰ انصاری

مداحوں نے سوشل میڈیا پر دعائیہ پیغامات جاری کرتے ہوئے ہا نیہ اسلم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کے اہلخانہ کے صبر و جمیل کے لیے بھی اللہ تعالی سے دعا کی۔

واضح رہے کہ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگش نے سال 2007 میں میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ کی بنیاد رکھی تھی جبکہ انہیں سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے پیمانہ سے شہرت ملی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More