سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Aug 12, 2024

ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک پہنچ گئی۔

رواں سال اپریل میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے تھی، مئی میں یہ قیمت 37 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح تھی۔

مارکیٹ میں سو لر پینلز کی اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخو ں میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، دوسری جانب لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی کو بھی سو لر پینلز کے سستا ہونے کی بڑی وجہ قرار بھی دیا جا رہا ہے۔

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

اعداد و شمار کے مطابق 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار میں مل رہا تھا اب وہ صرف ساڑھے پانچ ہزار میں دستیاب ہے، ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً پچاس فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب چینی کمپنی کا پنجاب حکومت کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے کہ چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینلز کا کارخانہ لگائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More