قومی ہیرو ارشد ندیم نے ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کا چکر لگایا

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

لاہور: قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے کے بعد ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کا چکر لگایا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر عوام نے ارشد ندیم کو کندوں کو اٹھا لیا۔

لاہور ایئرپورٹ سے باہر آنے کے بعد قومی ہیرو ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو گئے۔

ارشد ندیم نے ڈبل ڈیکر بس پر اپنے مداحوں کے ہمراہ شہر کا چکر لگایا۔ قومی ہیرو ہاتھ ہلا کر اپنے مداحوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال

گولڈ میڈلسٹ کی بس کے ساتھ گاڑیوں کا قافلہ اور سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی تھیں۔ عوام انتہائی پرجوش نظر آ رہے تھے۔

لاہور شہر کا چکر لگانے کے بعد ارشد ندیم لاہور سے میاں چنوں کے لیے روانہ ہو گئے۔ موٹروے پولیس نے ارشد ندیم کو خصوصی پروٹوکول دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More