امید تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ارشد ندیم

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

لاہور: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ امید تھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

فخر پاکستان ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی۔ والدین اور قوم کی دعاؤں کے باعث گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ والدین اور پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں۔ ایک امید تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے لیے کوچز نے بھی بہت محنت کرائی۔ ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More