ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں،بھائی شاہد

ہم نیوز  |  Aug 09, 2024

پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم  کے پاس ایک ہی بین الاقوامی معیار کی جیولن ہے جو اس وقت خراب حالت میں ہے۔ دوسری جانب ان کے حریف انڈیا کے نیرج چوپڑا کے لیے حکومت نے ٹوکیو اولمپکس سے پہلے 177 جیولن خریدے تھے۔

نیرج کی والدہ نے ارشد ندیم کوبیٹا کہہ کر کھیل کی اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا،مودی

وسائل کی کمی کے حوالے سے ارشد کے  بھائی شاہد ندیم کا کہنا تھا کہ وسائل نہیں ہیں اور ہمیں پتا تھا ارشد کو وسائل کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

شاہد بتاتے ہیں کہ ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں کہ اللہ نے اس میں بہت طاقت رکھی ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ باقی جتنے بھی ٹریکٹر ہوتے ہیں ان سب کی وزن کھنچنے کی ایک حد ہوتی ہے مگر روسی ٹریکٹر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس کے پیچھے جتنا بھی وزن لگا دو وہ کھنچ کر لے جاتا ہے۔

14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ارشد نے اولمپکس میں روسی ٹریکٹر کی مثال کی دوبارہ یاد دلا دی کہ میں روسی ٹریکٹر ہوں، میں نے ایسا زور لگانا ہے اور پاکستان کے لیے اولمپکس کھینچ کر لے آنا ہے۔

انھیں یہ تو امید تھی کہ ان کا بھائی گولڈ میڈل لے گا لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ تاریخ بھی رقم کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More