زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

ہم نیوز  |  Aug 09, 2024

پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔

یہ اعلان میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر سونے کا تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔

افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ قومی اتھلیٹ کی جانب سے اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کوارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں پاکستانی ار شد ندیم کی فتح کو تاریخی کامیابی قرار دے رہے ہیں، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی قومی اتھلیٹ کے لئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More