قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس ریکارڈ بنا ڈالا۔ پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راونڈ میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔
ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولن تھرو لگا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے آخری تھرو 91.70 میٹر کی پھینکی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں فیلڈ ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔