سعود ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، نائب کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، سرفراز احمد

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بلے باز سعود شکیل کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

اسلام آباد میں پریکٹس کے سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سعود شکیل کو بنگلہ دیش سیریز میں نائب کپتان بنانے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا نائب کپتان منتخب ہونے مبارکباد دیتا ہوں، یہ اعزاز کی بات ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سعود شکیل بہت ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، اس کی قیادت میں سندھ کی ٹیم نے ٹی20 چیمپئین شپ جیتی جبکہ انڈر 19 ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکا ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

وکٹ کیپر بلے باز نے مزید کاہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سعود شکیل کو کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کروں گا۔ ایسے لڑکے پر توجہ دے رہے ہیں جو نچلے لیول سے کپتانی کرتا آرہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شان مسعود کی قیادت میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں نائب کپتانی شاہین آفریدی سے لے کر سعود شکیل کو دیدی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More