آئی فون 16 کی بیٹری کتنے دن تک چلے گی؟ جانیں اس کی قیمت اور جدید فیچرز کے بارے میں اہم معلومات

ہماری ویب  |  Aug 07, 2024

آج کل نئے آنے والے آئی فون کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں. کہا جارہا ہے کہ جدید فیچرز والا آئی فون 16 اس سال ستمبر کے مہینے میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا. اس آئی فون میں کون سی نئی نئی خصوصیات ہوں گی؟ آئیں جانتے ہیں.

معروف ویب سائٹ فوربز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو نئے ماڈلز میں سب سے زیادہ بہترین ہوگا. فون 16 پرو میکس کی بیٹری بھی بڑی ہوگی. آئی فون 16 پرو میں 3,577 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی جبکہ آئی فون 15 پرو میں 3,274 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون 16 پرو میکس اپنی بیٹری کی گنجائش 4,422 mAh سے بڑھا کر 4,676 mAh تک جائے گا جس کی وجہ سے اگر اس کو اعتدال میں استعمال کیا جائے تو فون کی چارجنگ ایک سے دو دن تک چل سکتی ہے

ایپل کی جانب سے آئی فون 16 پرو کے سائز کو 6.3 انچ تک اور آئی فون 16پرو کے سائز کو 6.9 انچ تک بڑھانے کی توقع ہے، سائز کی تبدیلیاں صرف آئی فون 16 پرو ماڈلز تک محدود ہوں گی، تاہم آئی فون 16 ماڈلز کا سائز آئی فون 15 ماڈلز جیسا ہی رہے گا۔

میک ریومرز کی رپورٹ میں آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹو ٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی جس کے لئے کمپنی کی جانب سے 3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے. ایک ڈیزائن میں والیعم کنٹرول کے علاوہ ایکشن بٹن بھی موجود ہے.

غیر ملکی میڈیا ویب سائٹس کے مطابق آئی فون 16 کی قیمت تقریباً 17 ہزار ڈالر سے لے کر 2 ہزار ڈالر جو کہ پاکستانی 333،999 سے 379،999، آئی فون 16 پرو 25 ہزار ڈالر (پاکستانی 479،999) اور آئی فون 16 پرو میکس 28 ہزار ڈالر سے 3 ہزار ڈالر (پاکستانی 565000 سے 569،999) تک ہوگی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More