بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

ہم نیوز  |  Aug 07, 2024

شان مسعود کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا حصہ ہے۔

17 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دیدی

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر محمد علی، محمد ہریرہ اور کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More