بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت

ہم نیوز  |  Aug 07, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو شیر افضل مروت سے کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ٹوک بات ہے عوام کو سہولت ملے، لیاقت بلوچ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More