قومی اسمبلی ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ، اپوزیشن کا احتجاج

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے بل پیش کیا جس پر اپوزیشن ارکان ایوان میں احتجاجاً اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور بل نامنظور ، نامنظور کے نعرے لگائے۔

قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ تحریک انصاف کے علی محمد خان نے ترمیمی بل پر ترمیم پیش کی جس کی وزیر قانون نے مخالفت کر دی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قانون سازی آئین کی روح کے عین مطابق ہے اور غیرآئینی نہیں۔

سینیٹ اجلاس : انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائےسے منظور

علی محمد خان نے کہا کہ یہ قانون سازی ہمارا راستہ روکنے کے لیے ہے ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور رہے گی ، الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا 39 ارکان کے لیے پی ٹی آئی حلال اور 41 کیلیے حرام ہے؟ ہم اس ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں،  قانون سازی ضرور کریں لیکن یہ ملک کے مفاد میں ہونی چاہیے، اس قانون سازی کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ملزم کو14کے بجائے30دن ریمانڈ پر رکھا جائے گا،نیب ترمیمی آرڈیننس 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More