اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

سابق وفاقی وزیر اور سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسد عمر لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے ہی تھے کہ وہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی ، جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔

پرویزالہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز، پمز منتقل کر دیا گیا

اسد عمر کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں کمرہ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی ای سی جی رپورٹ ٹھیک ہے، بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More