ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا بڑا اضافہ کردیا ہے۔

رواں سال ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے لینے والے طالب علموں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے رواں سال داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

اس طرح اب ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علم 8 ہزار روپے فی کس جمع کروائیں گے۔ گزشتہ سال یہی ایم ڈی کیٹ فیس 5 ہزار روپے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More