سابق کرکٹر عبدالرئوف خان کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔
مرحوم سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور چین کے سابق ہیڈ کوچ راشد خان ، فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر خان کے چھوٹے بھائی تھے ،انہیں اتوار کو کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔
محمد علی معاون خصوصی برائے پاور تعینات
یاد رہے گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ بھی انتقال کر گئے تھے ۔
خالد عباداللہ کا مختصر مگر قابل ذکر بین الاقوامی کیریئر تھا، انہوں نے 1964 اور 1967 کے درمیان پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
عباد اللہ نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کیا، اس میچ میں چھ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والوں میں سے وہ ایک تھے۔ عباد اللہ کو کپتان حنیف محمد کے اصرار پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 166 رنزبنائے۔
چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کا امکان
وہ ساتھی ڈیبیو کرنے والے اور وکٹ کیپر، عبدالقادر کے ساتھ 249 رنز کی ابتدائی شراکت کا حصہ تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے دو ڈیبیو کرنے والوں کے درمیان سب سے زیادہ شراکت ہے اور پہلی وکٹ کا قومی ریکارڈ تھا ، عامر سہیل اور اعجاز احمد نے یہ ریکارڈ 1997میں توڑا۔
واروکشائر کے صدر ڈینس ایمس، جو کلب میں عباد اللہ کے ساتھ کھیلتے تھے، نے اپنے سابق ساتھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا۔”وہ ایک خاص کرکٹر تھا، عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک، اور ہم نے ایک ساتھ بہت مزے کا وقت گزارا‘‘۔
ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل اساتذہ نےترقی کا حق حاصل کرلیا
لسٹ اے کے 64 میچوں میں خالد عباد اللہ نے 829 رنز بنائے اور 84 وکٹیں لیں۔ انہوں نے 20 فرسٹ کلاس اور 12 لسٹ اے میچز میں امپائر کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔پی سی بی نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔