ڈومیسٹک سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 25-2024 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا، 150 ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں تین نئے ٹورنامنٹس چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ پہلے سے موجود ٹورنامنٹس کے ساتھ شامل ہونگے جن میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، قائداعظم ٹرافی، پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ شامل ہیں۔

بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ یہ ڈومیسٹک سیزن یکم ستمبر 2024 سے 5 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے، ہائی پریشر کرکٹ کھیلنے کا ماحول فراہم کرنا اور اپنے مستقبل کے اسٹارز کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

کرکٹ کا مجھے کتنا علم ہے وقت بتائے گا، ہمارا ہدف بہتری لانا ہے، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی نے بتایا ہے کہ تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس میں کُل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

چیمپئنز کپ کے ہر ایونٹ میں پانچ سائیڈز مقابلہ کریں گی جن کے نام ڈولفنز، لائنز، پینتھر، اسٹالیئنز اور وولز ہیں۔ چیمپئنز کپ کا ہر ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ تین برسوں سے سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے تقریباً 150 ڈومیسٹک کھلاڑی اور موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ 150 کرکٹرز کو اس طرح پیش کیے جائیں گے۔ کیٹگری 1 میں موجود 40 کھلاڑیوں کو 550,000 روپے ماہانہ، کیٹگری 2 کے 50 کھلاڑیوں کو 400000 روپے ماہانہ اور کیٹگری 3 کے 60 کھلاڑیوں کو 250,000 ماہانہ ملیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More