کرکٹ کا مجھے کتنا علم ہے وقت بتائے گا، ہمارا ہدف بہتری لانا ہے، چیئرمین پی سی بی

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ کا مجھے کتنا علم ہے یہ وقت بتائے گا، ڈومیسٹک چیمپئنز کپ ہر سال ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-2025 میں 3 نئے چمپئنز ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں گے، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور یہ کپ ہر سال ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں۔

پی سی بی کا تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا۔ اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے۔ یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی وقار یونس نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے محسن نقوی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے۔ پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی۔

پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید

وقار یونس نے کہا کہ اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی۔ یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ آپ ایک وقت میں دو وزارتیں سنبھال رہے ہیں اور آپکو کرکٹ کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔

اس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا بول رہا ہے، کرکٹ کا مجھے کتنا پتہ نہیں یہ وقت بتائے گا، ٹارگٹ یہی ہے کرکٹ کو بہتر کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More