پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا گرفتار

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لے لیا ہے۔ قیوم شاہد نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔

پشاور ، مذہبی رہنما کو قتل کرنے کیلئے آنیوالے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔

مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی موجود تھے، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کر دی جبکہ ان کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More