عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے کو نوٹس

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

لاہو رہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نیب ، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنیکا حکم

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کیا۔ ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے، عدالت متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More