مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی، ٹم ساؤتھی

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔

برمنگھم میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیوی فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سی خوشگوار یادیں ہیں۔

پاکستانی بچوں کا شاندار کھیل، انڈر 15 ٹیم ناروے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ بالرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی 20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بالرز فرینڈلی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More