کراچی میں تیز بارش کا امکان.. محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Aug 02, 2024

آخر کار ابر رحمت کراچی پر مہربان ہو ہی گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آج اور کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے. شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ 2 اگست سے طاقتور مون سون ہوائیں راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں جن سے نا صرف 2 سے 6 اگست کے دوران سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلکہ 3 سے 5 اگست تک کراچی میں بھی موسلا دھار بارش ہوگی.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں. کیرتھر اوربلوچستان کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے. اس کے علاوہ دادو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے.

اس کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیَ بارشیں، کمزور عمارات اور سولرپینل وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More