پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے، جس کے بعد میڈلز ٹیبل پر چین 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر چین کی حکمرانی برقرار ہے، 11 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے جبکہ امریکا 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے، میزبان فرانس، آسٹریلیا اور جاپان 8،8 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اس کے علاوہ برطانیہ اور کوریا 6،6 گولڈ میڈلز حاصل کرچکے ہیں۔
ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی
اٹلی نے پانچ گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں، کینیڈا نے تین، جرمنی، نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، ہانک کانگ، آذر بائیجان اور رومانیہ نے دو دو گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔ہنگری، جارجیا، جنوبی افریقہ، سویڈن، بلجیم، ائیر لینڈ، قازقستان، کروشیا، گوئٹے مالا، ازبکستان، ارجنٹینا، ایکواڈور، سلووینیا اور سربیا نے ایک ایک گولڈ میڈل جیت رکھا ہے۔
بھارت تین برانز میڈل جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کے حصے میں اب تک کوئی میڈل نہیں آیا ہے، پیرس اولمپکس میں آج پاکستان کی 2 ایتھلیٹس ان ایکشن ہوں گی، شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل اور اسپرنٹر فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ میں مقابلہ کریں گی۔