ہماری ویب | Aug 02, 2024
ملک بھر میں ریلوے کے کرایوں سے پریشان مسافروں کے لئے پاکستان ریلوے نے خوشی کی نوید سنادی. پاکستان ریلوے کی جانب سے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کر دی گئی ہے جس سے ہر کلاس کے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس میں سفر کرنے والوں کے لئے 100 سے 150 روپے تک کی کمی کی گئی ہے جب کہ اکنامی کلاس کے ٹکٹ 50 روپے سستے کیے گئے ہیں. نئے کرایوں کا اطلاق 3 اگست سے کیا جائے گا.
واضح رہے کہ ریلوے کرایوں میں کمی وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کی گئی ہیں.
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More