ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

سچ ٹی وی  |  Aug 01, 2024

ناروے فٹبال کپ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر راؤنڈ آف 32 کا میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد پلے آف میں بھی کامیابی کے ساتھ مہم جاری رکھی اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے شارلٹن لنڈ کلب کوپانچ ۔ صفر سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول کیے۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے2، عبید اللہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فتح کے بعد ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میچ آج رات کھیلےگی۔

دوسری جانب انڈر 15 کیٹیگری میں شامل فیوچر پاکستان کی ٹیم نے بھی امریکی کلب جویا کو دو ایک سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More