ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پلے آف مرحلے میں کامیابی کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے شارلٹن لنڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول کیا۔
دوسری ہاف میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے چار گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے دو، عبیداللہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستانی ٹیم پری کوارٹر فائنل مرحلے کا میچ آج کھیلے گی۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم ابھی تک ناقابلِ شکست ہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل ناروے کے وارڈینیسٹ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔
پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔
اسی طرح پاکستانی ٹیم قطر میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی۔
پاکستانی ٹیم ناروے کپ 2015 اور 2016 میں تیسری پوزیشن پر رہی تھی۔