عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر 5 اگست کو سماعت ہو گی

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی  کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ موجودہ درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں کی جا سکتی، درخواست متعلقہ فورم کے روبرو دائر کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست 5 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

توشہ خانہ کیس: نیب ٹیم کی عمران خان، بشریٰ بی بی سے ساتویں مرتبہ تفتیش

د رخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More