گرج چمک کے ساتھ بارش.. کراچی اور دیگر شہروں میں تیز بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2024

گزشتہ دنوں اگست میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی. آج محکمہ موسمیات نے دوبارہ ملک کے بیشر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے. جبکہ آج سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہ سکتا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلو چستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختون خواہ میں ہواؤں کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے.

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. جبکہ سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، بھکر اور لیہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، گلگت بلتستان میں بھی تیز بارشیں ہوں گی.

البتہ آج سندھ کے زیادہ تر شہروں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ البتہ آنے والے دنوں میں کراچی میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران یکم سے 6 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں جن کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس کے علاوہ بلوچستان،اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب سکتے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More