بجلی کے بل ادا کرنے کی تاریخ میں توسیع.. بل کب تک جمع کروائے جاسکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے. اب صارفین کے پاس بجلی کے بل کی ادائیگی کے لئے مزید 10 دن ہوں گے.

پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کے احکامات پر کیا گیا جس کے بعد پاور ڈویژن نے ہر شہر کی بجلی تقسیم کار کمپنی کو احکامات کے نوٹس بھجوا دیے ہیں جس کے مطابق جولائی اور اگست کے بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے 10 دن بعد تک جمع کروائے جاسکتے ہیں.

پاور ڈویژن سیکٹر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہ ہدایات بجلی صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھ کر کیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More