کوہلی کو ‘چوکلی’ کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

کولمبو: بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پریکٹس سیشن کے دوران مداح کے چوکلی کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض ہوگئے۔

کویلی کو چوکلی کہنے کا واقعہ ٹی20 ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد ان کے پہلے میچ سے قبل عین اس وقت پیش آیا جب وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے تھے۔

کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے بھرے کمرے میں اپنی شیڈو پریکٹس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔ جب ایک مداح نے چوکلی، چوکلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔

تضحیک آمیز اصطلاح نے فوری طور پر کوہلی کی توجہ مبذول کر لی۔ انہوں نے مداح کی طرف مڑ کر دیکھا تو ان کے ردعمل سے صاف نظر آیا کہ وہ اس لفظ سے خوش نہیں تھے۔

اس طنز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوہلی نے سختی سے جواب دیا کہ یہاں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025، بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ

واضح رہے کہ چوکلی ایک بول چال کی اصطلاح ہے جسے سوشل میڈیا پر ٹرولز استعمال کرتے ہیں۔ جس میں کوہلی کی کنیت کو چوکنگ کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

یہ عرفیت سب سے پہلے 2019 کے ورلڈ کپ سے ہندوستان کے باہر ہونے کے بعد سامنے آئی۔ جہاں کوہلی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ یہ تیسرا موقع تھا جب کوہلی آئی سی سی کے ناک آؤٹ گیم میں ایک رن پر آؤٹ ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More