شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 30, 2024

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آنکھوں کے علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو ممبئی میں آنکھوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے علاج کےلیے امریکا جائیں گے۔

21 مئی 2024 کو شاہ رخ خان نے احمدآباد میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا تھا جہاں انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہو گئے لیکن ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی تاہم اداکار اس بار آنکھوں کے علاج کےلیے طبی معائنہ کروائیں گے۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق اداکار آنکھوں کے علاج کےلیے امریکا جائیں گے جس کے لیے وہ 30 جولائی تک روانہ ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے لیکن ان کا علاج منصوبے اور ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ ان کی آنکھوں کو ہوئے کسی بھی طرح کے نقصان کا پتہ لگایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More