خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خلیل الرحمان کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔

یمنی زیدی نے اب تک سنگل رہنے کی وجہ بتا دی

ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے، گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزم حسن شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق خلیل الرحمان قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے۔

رائٹر اور ڈرامہ نگار نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More