کراچی میں بارش کا امکان مزید بڑھ گیا۔۔ تیز بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 30, 2024

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی بارش کا امکان مزید بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں تاحال موجود ہے. ہوا کا کم دباؤ شہر کے نزدیک آنے کی وجہ سے کل کے مقابلے میں آج بارش کے زیادہ امکانات ہیں.

آج شہر کے بڑے حصے میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے. کراچی میں بدھ تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا البتہ 5 یا 6 اگست کے بعد مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں بارش برسائے گا.

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر تک اچھی بارش کا امکان ہے البتہ رات کو یہ سسٹم سندھ سے نکل جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More