"'جی یہ بات سچ ہے. اس وقت میری زندگی میں کافی زیادہ مسئلے تھے اور مجھے محرم کی ضرورت تھی. مجھے ایسے مرد کی ضرورت تھی جو میرا ساتھ دے سکے. اسی دوران میرے وکیل شہزاد نے مجھے نکاح کی پیشکش کی اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان کے ساتھ نکاح کرلیا. آپ سب لوگ دعا کریں کہ اللہ پاک میری زندگی میں برکت ڈالے"
یہ کہنا ہے چند سال پہلے وفات پانے والے معروف ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کا جنھوں نے ایک ویڈیو میں اپنے وکیل سے شادی کی تصدیق کی ہے.
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مرحوم عامر لیاقت موت سے پہلے شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس کی وجہ ان کی نجی اور متنازعہ ویڈیوز تھیں جن کے بارے میں الزام تھا کہ وہ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے لیک کی ہیں.
دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں اپنے نئے شوہر شہزاد احمد کا بیان بھی سنایا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے چند ماہ پہلے نکاح کرلیا ہے۔