کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟

ہماری ویب  |  Jul 29, 2024

پچھلے کئی دنوں کے حبس کے بعد اب نجی موسمیاتی ادارے کے کراچی باسیوں کو بارش کی نوید سنادی ہے.

نجی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود ہے اور گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سندھ میں نیا اور طاقتور مون سون کا سسٹم داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آج سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی اور کراچی کے علاوہ دیگر مقامات پر آج رات سے بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ کل شام سے منگل کی شام تک کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج بھی کراچی میں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے اور جمعرات تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے.

نجی محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پر 30 سے 50 اور کہیں 100 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More