سری لنکن ویمن نے دفاعی چیمپئن بھارت ویمن ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دمبولا میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور ز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں ، جبکہ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز اسکور بنا پائیں۔
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سری لنکن تیم کی جانب سے کاویشا دلہاری نے 36 رنز دے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے دیے گئے ہدف کو میزبان سری لنکن ویمن ٹیم نے صرف 2 وکٹیں گنوانے کے بعد 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا ۔ ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ویمن نے یہ ٹائٹل 7 مرتبہ جیتا جبکہ ایک مرتبہ بنگلادیش ویمن چیمپئن بننے میں کامیاب رہی۔سری لنکا ویمن نے پہلی مرتبہ ایشین ویمنز کپ ٹائٹل اپنے کیا ہے۔
بھارت سکواڈ میں سمرتی مندھانا، شیفالی ورما، اوما چیتری، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائما روڈریگز، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، تنوجا کنور اور رینوکا ٹھاکر سنگھ شامل ہیں۔
اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع
سری لنکا میں وشمی گنارتنے، چماری اتھاپاتھو (کپتان)، ہرشیتا سماراوکرما، کویتا دلہاری، نیلاکشی ڈی سلوا، انوشکا سنجیونی(وکٹ کیپر)، حسینی پریرا، سوگنڈکا کماری، انوشی پریادھرشنی، ادیشیکا پربودھنی اور سچنی نسانسالا شامل ہیں۔