اغواکاروں نے میرے سامنے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا، خلیل الرحمان قمر

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اغواکاروں نے میرے سامنے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جس وقت اغوا کار مجھے لے کر جارہے تھے مجھے لگ رہا تھا کہ یہ شاید ایجنسیز کا کام ہے۔

موبائل فونز کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو گیا

مجھے ڈیڑھ گھنٹہ فلیٹ پر رکھا گیا، اس وقت مجھے ماردینے کی باتیں ہوتی رہیں اس کے بعد جب ویرانے میں لے کر گئے تو مجھے لگا کہ یہ مجھے ماردیں گے ، وہ مجھے مارنے کا کہتے تو میں نے کہا ماردو، انہوں نے مجھے 3بار کلمہ پڑھوایا۔

یہ بات میں نے ایف آئی آر میں نہیں درج کروائی اور نہ ہی میں یہ سب کو بتانا چاہتا تھا لیکن بتارہا ہوں کہ اغواکاروں نے مجھ سے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا، اغواکاروں نے مجھے کہا کہ تم نے نعمان اعجاز کو بھی گالیاں دی ہیں۔

41 آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

میں نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بڑے اداکار مانتا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ ایسے لوگ نہیں ہیں، اغوا کار مجھے غلط معلومات دے کر ٹریپ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More